بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این سی او سی کا آکسیجن کی ڈیوٹی فری درآمد کا فیصلہ، ذرائع

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے طبی مقاصد کے لیے آکسیجن کی درآمد کے معاملے میں بڑا فیصلہ کرلیا۔

این سی او سی نے آکسیجن گیس، سلنڈرز اور کرائیوجینکٹیس کی ڈیوٹی فری درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی نے ایک سال کے لیے آکسیجن کی درآمد کو ڈیوٹی فری کرنے کی تجویز دی ہے۔

تجویز کے تحت آکسیجن کی درآمد پر 17فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ، 3 فیصد کسٹمز، 2 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی اور 2 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق آکسیجن سلنڈرز کی درآمد پر 17فیصد سیلز ٹیکس، 20 فیصد کسٹم،7 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور ساڑھے 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ کی تجویز دی گئی ہے۔

کرائیوجینکٹس کی درآمد پر بھی 17 فیصد سیلز ٹیکس، 3 فیصد کسٹمز، 2 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی اور ساڑھے 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق طبی مقاصد کے لیے آکسیجن پر ڈیوٹیز اور ٹیکس چھوٹ کی حتمی منظوری ای سی سی اور وفاقی کابینہ دے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.