بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مدعی سست گواہ چست : پٹرول اوگرا کی تجویز سے بڑھ کر مہنگا کیے جانے کا انکشاف

 پیٹرول اوگرا کی تجویز سے بھی زیادہ مہنگا کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اوگرا نے ساڑھے 8 روپے اضافے کی سمری ارسال کی تھی جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں 12روپے 3پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایک  لیٹر  پیٹرول  کی قیمت 159 روپے 86  پیسے ہوگئی ہے.

تفصیلات کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی چارجز میں 4 روپے کا اضافہ آئی ایم ایف کی ھدایت کے مطابق کیا گیا ہے، اگر پیٹرول پر پرانی لیوی برقرار رکھی جاتی تو قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کم اضافہ ہوتا مگر پیٹرول پر لیوی بڑھاکر 17 روپے 92 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے جب کہ اس سے قبل پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 13 روپے 92 پیسے عائد تھی۔

اس طرح پیٹرول ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ملے گا

پیٹرولیم لیوی کی نئی شرح کا اطلاق کردیا گیا تاہم پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی زیرو شرح برقرار رہے گی۔

جب تک پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 30 روپے فی لیٹر تک نہیں پہنچ جاتی اس وقت تک حکومت  نے آئی ایم  ایف  کی  شرائط کے تحت ہر مہینے لیوی میں چار روپے اضافہ کرنا ہے۔

قبل ازیں یکم فروری سے پیٹرولیم لیوی میں کمی کرکے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ حکومت  نے پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں بھاری اضافہ   کیا ہے جس کے بعد پیٹرول  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا  پہنچا ہے اور  ایک  لیٹر  پیٹرول  کی قیمت 159 روپے 86  پیسے ہوگئی ہے۔

You might also like

Comments are closed.