وزیر داخلہ شیخ رشید سے امریکا میں نامزد پاکستانی سفیر سردار مسعود خان نے ملاقات کی ہے۔
وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق شیخ رشید اور سردار مسعود خان کی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت پاکستان اور امریکا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق نامزد سفیر نے وزیر داخلہ سے پاک امریکا تعلقات پر رہنمائی حاصل کی۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری کے لیے سردار مسعود کا بطور سفیر کردار انتہائی اہم ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان آپ کی سفارت کاری کے وسیع تجربے سے فائدہ اٹھائے گا، بیرون ملک پاکستانیوں کو سہولیات دینے کے لیے آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔
سردار مسعود خان نے مزید کہا کہ تمام تر توانائیاں بیرون ملک پاکستان کا تشخص اجاگر کرنے میں صرف کروں گا۔
Comments are closed.