پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کا کہنا ہے کہ مراد سعید اور محسن بیگ کا کنڈکٹ کیا تھا سب کے سامنے آگیا۔
جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے صداقت علی عباسی نے کہا کہ مراد سعید نےکوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، ادارے کو درخواست دی۔
صداقت علی عباسی نے کہا کہ اگر ایف آئی اے نے حد کراس کردی ہے تو اس پر عدالت فیصلہ کرے گی، کسی کےخلاف بھی غیراخلاقی گفتگو کرنا غیرمناسب ہے۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ کسی شخص کے کردار پر گھٹیا الزام لگانا کردار کشی ہے، محسن بیگ نے الزامات کو حقیقت بناکر پیش کیا۔
Comments are closed.