بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر خودکش حملہ ہے: اویس قادر شاہ

سندھ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر خودکش حملے کے مترادف ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے گئے اضافے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام پر جمع اور ضرب کا فارمولہ نہ لگائیں، وفاقی حکومت کے ترجمان بین الااقوامی مارکیٹ کے بجائے کچھ اپنی حکمتِ عملی بتائیں۔

کراچیوفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

سندھ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوامی حکومت ہوتی تو عوام کا سوچتی، یہ اے ٹی ایمز کی حکومت ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر کے مہنگائی سے پریشان عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔

وفاقی حکومت نے پیٹرول 12 روپے 03 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 53 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 43 پیسے، مٹی کا تیل 10 روپے 08 پیسے مہنگا کر دیا ہے۔

اس اضافے کے بعد پیٹرول 159 روپے 86 پیسے، ڈیزل 154 روپے 15 پیسے، لائٹ ڈیزل 123 روپے 97 پیسے اور مٹی کا تیل کی 126 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہو گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.