بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےلیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری مسترد کردی۔

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر حد تک جائے گی۔

خیال رہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 14.07 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویزکیا تھا جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.79روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا تھا۔

You might also like

Comments are closed.