بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہریوں کے تحفظ کیلئے خطرناک جگہوں سے کیبل ٹی وی و انٹرنیٹ وائرز ہٹائے جاتے ہیں، ترجمان کے الیکٹرک

ترجمان کےالیکٹرک نے کہا ہے کہ بجلی کے پولز پر انٹرنیٹ اور ٹی وی کیبلز کے پھیلے ہوئے بے ہنگم اور غیر محفوظ تار خطرات کا سبب ہیں۔

ترجمان کےالیکٹرک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مد نظر شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر خطرناک جگہوں پر کیبل ٹی وی اور  انٹرنیٹ کے وائرز ہٹائے جاتے ہیں۔

پٹاپا اور دیگر کیبل آپریٹز کے ساتھ کےالیکٹرک کا ورکنگ گروپ موجود ہے۔ ٹی وی اور انٹرنیٹ کیبلز کے بجلی پولز پر پھیلے بے ہنگم اور غیر محفوظ تاروں کو ہٹانے سے قبل مینٹیننس سے متعلق پیشگی اطلاع بھی دی جاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بجلی کے پولز پر پھیلے بے ہنگم ٹی وی اور انٹر نیٹ کے تار ہٹانے کی پیشگی اطلاع کے باوجود ان کا مناسب بندوبست نہیں کیا جاتا۔ با رہا یقین دہانی کے باوجود 2020 کے آخر تک ٹی وی اور انٹرنیٹ کیبلز کی زیر زمین تنصیب مکمل نہیں کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.