بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وجیہہ سواتی کے پہلے شوہر کی بند فائل دوبارہ کھل گئی

7 سال قبل قتل ہونے والے وجیہہ سواتی کے پہلے شوہر سے متعلق تفتیش کی بند فائل دوبارہ کھل گئی۔

وجیہہ سواتی قتل کیس میں گرفتار اس کے دوسرے شوہر رضوان حبیب سے تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا۔

چنیوٹ پولیس نےمقامی عدالت میں ملزم کی حوالگی اور سفری ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔

چینوٹ پولیس نے سینٹرل جیل اڈیالہ سے ملزم رضوان حبیب کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

وجیہہ سواتی کے پہلے شوہر کے قتل کے الزام میں مرکزی ملزم رضوان حبیب کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق چنیوٹ پولیس تفتیش کے لیے ملزم رضوان حبیب کو لے کر چنیوٹ روانہ ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم کو کل جسمانی ریمانڈ کے لیے چنیوٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

وجیہہ سواتی کے پہلے شوہر ڈاکٹر مہدی علی کو 2014ء میں چنیوٹ کےعلاقے چناب نگر میں قتل کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.