بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 6 انویسٹی گیشنز کی منظوری دے دی

قومی احتساب بیورو (نیب) ایگزیکٹو بورڈ نے 6 انویسٹی گیشز کی منظوری دے دی۔

نیب نے جن کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی ہے، ان میں ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر، سابق سیکریٹری ریونیو اسٹیمپس عبدالرزاق قریشی اور سندھ حکومت بھی شامل ہے۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پی پی ایل کے خلاف انکوائری مزید کارروائی کے لیے متعلقہ محکمے کو بھیجی جائے گی۔

اس موقع پر غیر ملکی کمپنی کو غیر قانونی ٹھیکا دینے پر ایف بی آر افسروں پر ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.