بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا کے 587 نئے کیسز، 15 مریضوں کا انتقال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 10601نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں کورونا کے مزید 587 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 15 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

انھوں نے کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد 8000 ہوچکی ہے۔ آج مزید851 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 506700 ہوچکی ہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک کورونا وائرس کے 7777038 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 557658 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 42958 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 42681 گھروں میں، 15 آئسولیشن سینٹرز میں اور 262 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جہاں 236 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 18 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کے587 نئے کیسز میں سے 255 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں کورنگی 83، ضلع شرقی 82، ضلع جنوبی 73، ضلع غربی 10، ضلع وسطی 6 اور ضلع ملیر سے1 نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ 

دیگر اضلاع میں حیدر آباد 105، جامشورو 33، شہید بے نظیر آباد 32، دادو 26، نوشہرو فیروز21، میرپورخاص 20، ٹنڈو الہیار 17، ٹھٹھہ 14، بدین، ٹنڈو محمد خان اور سانگھڑ 10۔ 10، مٹیاری اور عمرکوٹ7-7، قمبر اور سجاول 5-5، لاڑکانہ اور تھر پارکر سے 2-2 نئے کیسز سامنے آئے۔ 

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں905333 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں اور اب تک 44346219 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.