بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خانیوال واقعہ: پولیس نے 112 ملزمان گرفتار کرلیے، طاہر اشرفی

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ خانیوال واقعے پر پولیس نے 112 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران طاہر اشرفی نے کہا کہ خانیوال میں جو واقعہ ہوا، اس میں پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی۔

انہوں نے کہاکہ 112 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ہےجبکہ مرکزی ملزمان کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ خانیوال واقعے میں پولیس کی تعداد کم اور پر تشدد لوگ زیادہ تھے، علماء و مشائخ نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور حکومت متاثرہ شخص کے خاندان سے رابطے میں ہے، سری لنکا والے واقعے پر تحقیقات جاری ہے۔

قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث بھائی کی رہائی پر طاہر اشرفی نے کہا کہ قندیل بلوچ کے قاتلوں کی رہائی غیرت کے نام پر قتل کرنے والوں کی تقویت کا سبب بن سکتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ فوجداری مقدمات کے فیصلوں کی طرح اس طرح کے واقعات کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.