ڈچز آف کیمبرج، شہزادی کیتھرین مڈلٹن کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنی سابقہ سیکریٹری کے بچے کی پیدائش کی خوشخبری ملی۔
بین الاقوامی جریدے کے مطابق، کیٹ مڈلٹن کی سابق پرائیویٹ سیکرٹری ریبیکا پریسلی کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
ریبیکاپریسلی، جوکہ 2012 سے 2017 تک کیٹ مڈلٹن کی پرائیویٹ سیکرٹری رہیں، اُن کےگھر بیٹے، پیٹرک مائیکل والٹر پریسلی کی پیدائش ہوئی، جوکہ پیڈی کے نام سے جانا جائے گا۔
پیڈی کی پیدائش اصل میں 27جنوری کو ہوئی تھی لیکن اہلِ خانہ کی جانب سے اس خو شی کی خبر کا اعلان اتوار کے روز کیا گیا جبکہ کیٹ مڈلٹن کو یہ خوشی کی خبر ویلنٹائن ڈے پر ملی۔
Comments are closed.