بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جے یو آئی کا جمعہ کو اسلام آباد میں خواتین کےمظاہرے کا اعلان

جمعیت علماءاسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خواتین کا مظاہرہ ہوگا۔

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بھارت میں مسلمان لڑکی مسکان نے جرات مندی سے غنڈوں کو للکارا، سیکیولر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

کرناٹک کے وزیر بی سی ناگیش نے دعویٰ کیا کہ انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ جانے والی مسکان نے وہاں کھڑے لڑکوں کو ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگا کر مشتعل کیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جمعے کواسلام آباد میں خواتین کا مظاہرہ ہوگا جس میں بھارت میں مسلمان خواتین سے اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں بھی مظاہرے اور ریلیاں ہوں گی، جمعے کا مظاہرہ حکومت کے خلاف نہیں ، حکومت ہمیں سپورٹ کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو بتاناچاہتے ہیں پاکستانی قوم بھارتی مسلمانوں کیساتھ ہیں، بھارتی حکومت کو پتہ چلے پاکستان کے مسلمان بھارتی مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.