بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی صدر کا برطانوی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

امریکی صدر نے برطانوی وزیراعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے یوکرائن کے معاملے پر سفارتکاری کو موقع دینے پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے روسی صدر پیوٹن سے جارحانہ اقدامات سے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ کیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سفارتکاری کے ذریعے یوکرین بحران میں کمی کے لیے متحرک ہوگئے۔

دوسری جانب فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیلا روس اور کرائمیا کے راستے روس کی سوا لاکھ فوج یوکرائن حکومت کا تختہ الٹ سکتی ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ ایسی صورتحال میں روس نواز شخص کو اقتدار پر بٹھایا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.