مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل آباد کے 7 میں سے 5 حکومتی رکن قومی اسمبلی (ن) لیگ سے رابطے میں ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی سیاسی نزاع کے عالم میں ہے، پی ٹی آئی کے دو درجن سے زائد ایم این ایز ساتھ ملنا چاہتے ہیں۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ جب بھی تحریک عدم اعتماد آئی حکومت کے پانچ ووٹ اور بڑھ جائیں گے۔ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کیلئے ہمارے اتحادیوں کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.