روس اور یوکرین کشیدگی کے باعث کیف سے عالمی بینک نے اپنے عملے کو عارضی طور منتقل کرنا شروع کردیا۔
ورلڈبینک کا کہنا ہے کہ عارضی طور پر یوکرین سے عملے کو منتقل کر رہے ہیں، روس یوکرین کشیدگی پر یوکرین میں اپنے اسٹاف مشنز کو بھی معطل کر رہے ہیں۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک گروپ کی اولین ترجیح عملے اور ان کے خاندانوں کو محفوظ رکھنا ہے۔
عملے کی عارضی منتقلی جاری ہے، حفاظتی اقدامات میں اضافہ کردیا، صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، یوکرین میں ادارے کا آپریشنز جاری ہیں۔
Comments are closed.