ترک صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر ابوظبی پہنچ گئے، ترک صدرکا تقریبا ایک دہائی میں متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے، علاقائی تنازعات پر متحدہ عرب امارات اور ترکی کےتعلقات کئی سالوں سےکشیدہ تھے۔
اس سے قبل ترک صدر نے امارات روانگی سے قبل انقرہ ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امارات کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔
صدر اردوان کا مزید کہنا تھا کہ اماراتی قیادت سے دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ کے لئے مذاکرات ہوں گے۔ دورہ ترک امارات تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ سیاسی، تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کے لئے مزید راہیں تلاش کی جائیں گی۔
ادھر امارات میڈیا کا کہنا ہے کہ دورہ دونوں ممالک میں اسٹریٹجک تعلقات بڑھانےکی جانب اہم قدم ہوگا۔
Comments are closed.