کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے سرکاری چالان کی مد میں جمع کی جانے والی رقم سے متعلق ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے ۔
پولیس چالان کی تمام رقم نجی کمپنی اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرتی ہے، ہرچالان پر کمپنی 20 روپے اضافی وصول کرتی ہے جس کے بعد کمپنی منافع اور سروس چارجز کٹوتی کرکے رقم سرکار کو ادا کرتی ہے۔
ٹریفک پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں یومیہ 10 ہزار سے زائد چالان کیے جاتے ہیں،سال 2021 ء کے دوران کراچی میں 39 لاکھ 33 ہزار 200 چالان کیے گئے۔
اس کے علاوہ نجی کمپنی نے کمیشن کی مد میں 7 کروڑ 86 لاکھ 65 ہزار سے زائد وصول کئے ہیں۔
واضح رہے کہ نجی کمپنی سے ٹریفک جرمانوں کی وصولی کا 10 سالہ معاہدہ 2015 ء میں کیا گیا تھا۔
Comments are closed.