بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانوی وزیراعظم یوکرین بحران میں کمی کیلئے متحرک

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سفارتکاری کے ذریعے یوکرین بحران میں کمی کے لیے متحرک ہوگئے۔

ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بورس جانسن اتحادیوں سے مل کر کشیدگی میں کمی کی کوشش کریں گے، یوکرین پر حملہ خود روس کے لیے بھی تباہ کن ہوگا۔

ترجمان ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ نے بتایا کہ یوکرین سرحد پر کشیدہ صورتحال انتہائی نازک ہے، شواہد ہیں روس کسی بھی وقت یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے اور یہ حملہ خود روس کے لیے بھی تباہ کن ہوگا۔

روس اور یوکرین کے درمیان تنازع میں شدت آتی جارہی ہے، عالمی ممالک کی تنازع کے حل کیلئے سفارت کاری کی کوششیں بھی جاری ہیں، روس یوکرین تنازع 2014 ء میں شروع ہوا۔

واضح رہے میڈیا رپورٹس کےمطابق یوکرین کے صدر نے امریکی ہم منصب کو اظہار یکجہتی کے لیے’’کیف ‘‘ آنےکی دعوت دی ہے، تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سےاس پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب امریکا جرمنی برطانیہ سمیت 19 ملکوں نے اپنےشہریوں کویوکرین چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے، جبکہ یورپی یونین نے یوکرین میں موجود اپنے اداروں کے غیر ضر وری عملے کو واپس بلا لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.