خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل کونسل کرک، بانڈہ داؤد شاہ کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی نے میدان مار لیا ہے۔
غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحصیل کونسل کرک میں تحریک انصاف کے عظمت علی خان 20497 ووٹ لے کر چیئرمین تحصیل کونسل منتخب ہوئے ہیں جبکہ اس نشست پر دوسرے نمبر پر عوامی نیشنل پارٹی کے عبدالرحمٰن کو 16576 ووٹ ملے ہیں۔
تحصیل کونسل بانڈہ داؤد شاہ کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے عنایت اللّٰہ 14322 ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام ف کے خالد احمد کو 12916 ووٹ ملے۔
خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں تحصیل کونسل درہ آدم خیل کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شاہد بلال 1730 ووٹ لے کر چیئرمین تحصیل کونسل منتخب ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر آئے آزاد امیدوار ابرار محمد کو 942 ووٹ ملے۔
تحصیل کونسل لنڈی کوتل کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک اصلاحات کے شاہ خالد 10231 ووٹ لے کر چیئرمین تحصیل کونسل منتخب ہوئے اورآزاد امیدوار سید عالم کو 4707 ووٹ ملے۔
جماعت اسلامی کے عزیز اللّٰہ 18031 ووٹ لے کر چیئرمین تحصیل کونسل سرائے نورنگ منتخب ہوئے ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام ف کے حزب اللّٰہ خان 17184 ووٹ ملے۔
واضح رہے کہ کے پی ضمنی الیکشن میں 66تحصیل اور سٹی کونسلز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کو 23 نشستوں پر کامیابی ملی ہے، پاکستان تحریک انصاف 18 نشستیں لے کر دوسرے نمبر پر رہی جبکہ آزاد امیدواروں کو 10، عوامی نیشنل پارٹی کو 7، پاکستان مسلم لیگ نون کو 3 ، تحریک اصلاحات پاکستان ، جماعت اسلامی کو2، 2 اور پاکستان پیپلز پارٹی کو صرف 1نشست مل سکی ہے۔
Comments are closed.