بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کینیڈا، آسٹریلیا سمیت کئی ملکوں کی اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بیلجیئم، نیدرلینڈز، کینیڈا، ناروے، آسٹریلیا سمیت کئی دیگر ملکوں نے بھی اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

یوکرین میں پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلبہ یونی ورسٹیز میں قیام کریں اور تعلیم پر توجہ دیں۔ صورتحال میں تبدیلی آئی تو وقت سے پہلے آگاہ کریں گے۔

پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ صورتحال پر نظر ہے اور انتظامات مکمل ہیں۔

روس اور یوکرین کے درمیان تنازع میں شدت آتی جارہی ہے، عالمی ممالک کی تنازع کے حل کیلئے سفارت کاری کی کوششیں بھی جاری ہیں، روس یوکرین تنازع 2014 ء میں شروع ہوا۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع میں شدت آتی جارہی ہے جس کے بعد کئی ممالک کی جانب سے اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کا کہا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.