بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوکرین کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

یوکرین کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ایشیائی منڈیوں میں دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل کی قیمت 96 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں بھی کل سے پیٹرول 13 اور ڈیزل 18روپے لیٹر بڑھنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے روس کے یوکرین پر ممکنہ حملے کی خبروں سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ یوکرین پر حملے کے روسی منصوبے کی اطلاعات کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ ابھی اس پوزیشن میں نہیں کہ ان اطلاعات کی تصدیق کریں لیکن امریکا کو یقین ہے کہ بڑا فوجی آپریشن کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.