بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسد عمر نے اپوزیشن کو سیاسی بیروزگار کہہ دیا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپوزیشن جماعتوں کو سیاسی بیروزگار کہہ دیا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے چند دن سے بہت متحرک ہوگئے ہیں، ان کی سیاسی زندگی مشکل ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن ڈی آئی خان میں ہو رہے ہیں مولانا اس پر توجہ دیں، اپوزیشن والے سیاسی بےروزگار لوگ ہیں، انہوں نے تحریک عدم اعتماد کی تاریخ نہیں دی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اتنی تاریخیں تو سول عدالتیں نہیں دیتی، جتنی پی ڈی ایم والے دے رہے ہیں، مولانا تو اپنے گھر کی دونوں سیٹیں ہم سے ہار چکے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو احساس ہے جنوبی پنجاب کو ان کا حق نہیں ملا، جنوبی پنجاب کے لیے ایک ترقیاتی پیکیج پر کام کر رہے ہیں، جنوبی پنجاب آکر وزیراعظم پیکج کا اعلان کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.