بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک عدم اعتماد سے متعلق وسیم اختر کا اپوزیشن قیادت سے سوال

حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما وسیم اختر نے اپوزیشن قیادت سے سوال پوچھ لیا۔

ایک بیان میں وسیم اختر نے استفسار کیا کہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کیا کرنا چاہتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جو کچھ بھی کرنے جارہی ہے وہ کم از کم عوام اور اپنے اتحادیوں کے سامنے تو رکھ دے۔

وسیم اختر نے مزید کہا کہ ہمیں کچھ نہیں پتا کہ اپوزیشن کیا کرنے جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.