بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن پارلیمنٹ سے استعفا دے، سراج الحق کی تجویز

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے تجویز دی ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن مل کر قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے۔

مہنگائی، کرپشن اور بیروزگاری کے خلاف جماعت اسلامی نے شیخوپورہ میں احتجاجی دھرنا دیا۔

چوک یادگار پارک پر دیے گئے دھرنے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ عوام نے آج ہی حکومت پر عدم اعتماد کردیا ہے۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات منسوخ ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن مل کر قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے اور عوام کو نئے انتخابات کا موقع فراہم کرے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ یہ ملک عوام کا ہے تو آخری فیصلہ بھی اُن ہی کا ہونا چاہیے، عوام کو نئے انتخابات کا موقع دے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف حکومتی اتحادی چوہدری برادرن سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سودی نظام اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، اس کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت آئی تو عدالتوں میں اسلامی فیصلے اور یکساں تعلیمی نظام ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں ناراضی اور علیحدگی کی خبروں کی تردید سامنے آگئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے آٹا، گھی، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں کی تو میرے ساتھ اسلام آباد چلیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو فارغ نہ کیا گیا تو سب لوگ اسلام آباد میں جا کر احتجاج کریں گے۔

جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے دھرنے میں شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.