اینٹی نارکوٹکس فورس کے 2 یونٹس نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے 34 ارب روپے مالیت کا ممنوعہ کیمیکل عرق گلاب کی پیکنگ میں دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
کراچی پورٹ ذرائع کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے کراچی بندرگاہ پر مشترکہ کارروائی کی۔
عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کاسمیٹکس پر مشتمل کنٹینر کی تلاشی لی تو اس میں موجود سامان میں سے 1086 لیٹر کیٹامائن قبضے میں لے لی۔
اے این ایف کے مطابق ضبط کیا گیا مواد عرق گلاب کی 2172 بوتلوں میں پیک کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق مذکورہ کنٹینر کراچی کی ایک کمپنی کی جانب سے دبئی کے لیے بک کروایا گیا تھا۔
مذکورہ کیمیائی مواد کی بین الاقوامی مالیت 34 ارب روپے سے زائد بتائی جارہی ہے، جبکہ ممنوعہ مواد کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.