اپوزیشن لیڈر شہباز شریف حکومتی اتحادی چوہدری برادرن سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
میاں شہباز شریف نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور قائمقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی۔
ن لیگی اور ق لیگی قیادت میں ملاقات کے دوران دو دور ہوئے، ایک میں شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے اپنی اور میان نواز شریف کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی مکمل صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوران گفتگو چوہدری شجاعت حسین نے میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
دوسرے دور میں شہباز شریف اور چوہدری برادران میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ن لیگی وفد میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، رانا تنویر حسین، خواجہ سعد رفیق، عطا تارڑ اور شبیر عثمانی شامل تھے۔
ق لیگ کی طرف سے سالک حسین اور شافع حسین بھی شریک ہوئے ۔
Comments are closed.