بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹ سے باآسانی ہرادیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹ سے ہرادیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا 200 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے رہتے 2 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا اور ایونٹ میں تیسری فتح اپنے نام کرلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 200 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 199 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےلیے 200 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

شاداب خان الیون کی طرف سے ایلکس ہیلز نے 62 اور فہیم اشرف نے 55 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ آخری دو گیندوں پر محمد وسیم نے 2 شاندار چھکے لگائے۔

دیگر کھلاڑیوں میں کوئی بھی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھاسکا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

کوئٹہ کے شاہد خان آفریدی اور جیمز فوکنر نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں تو نسیم شاہ اور نور احمد نے 1،1 کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ٹاس کے لیے میدان میں اترے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ محمد نواز کو ٹیم میں بہت مس کریں گے، ان کی جگہ عمر اکمل کو فائنل الیون میں شامل کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنا اپنا چھٹا میچ کھیل رہی ہیں، اسلام آباد نے 5 مقابلوں میں سے 3 میں فتح سمیٹی، پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

اسی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 میچوں میں سے 2 میں فتحیاب رہی اور 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے احسن علی، جیسن روئے، جیمز وینس، سرفراز احمد، افتخار احمد، عمر اکمل، جیمز فوکنر، شاہد آفریدی، نور احمد، نسیم شاہ اور غلام مدثر ٹیم میں شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی فائنل الیون میں ایلکس ہیلز، رحمان اللہ گرباز، شاداب خان، اعظم خان، آصف علی، لیم ڈاؤسن، فہیم اشرف، وسیم جونیئر، حسن علی اور ذیشان ضمیر شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.