گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ بینکوں کو 304 ارب روپے کے قرض کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں رضا باقر نے کہا کہ وزیراعظم نے روزگار پر زور دیا ہے، عمران خان کا وژن ہے کہ ہر شخص کا اپنا گھر ہو۔
انہوں نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام ملک میں مالی شمولیت کو بڑھارہا ہے، اسٹیٹ بینک شروع دن سے اس پروگرام میں شریک ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ اس کا نظام شفاف ہے، 25 ملین تک کےقرضے مل رہے ہیں، 34 ارب روپے 22 ہزار نوجوانوں کو مل چکےہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا وژن ہے ہر شخص کا اپنا گھر ہو، جون 2023 تک ٹارگٹ ہے، بینک 100 ارب روپے نوجوانوں کو جاری کریں۔
باقر رضا نے یہ بھی کہا کہ 25 فیصد قرضے خواتین کے لیے ہوں، اس پر عثمان ڈار نے زور دیا ہے، حکومت نے فیصلہ کیا کہ مارک اپ پر سبسڈی دے گی۔
انہوں نے کہا کہ بینکوں نے 44 ارب روپے گھروں کے لیے بطور قرض جاری کیے، 304 ارب روپے کے قرض کی درخواستیں بینکوں کو موصول ہوئی ہیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہر ہفتے قرض کی درخواستوں میں اضافہ ہورہا ہے، ہر ہفتے 7 ارب کی درخواستیں آتی ہیں، 4 ارب کی درخواست منظور ہورہی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی قوم کا اہم اثاثہ ہیں، روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سے ممکن کیا کہ اوورسیز پاکستان 48 گھنٹےمیں اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔
باقر رضا نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں ساڑھے 3 ارب ڈالر ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے اوورسیز پاکستانیوں نے بھیجے، کورونا وبا میں روزگار اسکیم کے تحت 17 لاکھ افراد اپنا روزگار برقرار رکھ سکے۔
انہوں نے کہا کہ اسکیم سے استفادہ کرنے والے 50 فیصد کاروباری ادارے درمیانے درجے کے ہیں، اسٹیٹ بینک مالی شمولیت اور روزگار بڑھانے کی کوششوں میں حکومت کی مدد کرے گا۔
Comments are closed.