وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے لیے دی گئی ٹکٹوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ سے فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے پر اراکین پارلیمنٹ بورڈ نے تحفظات کا اظہار کیاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران اجلاس وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخاب کے لیے دی گئی ٹکٹوں میں تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیں گے، پارٹی کارکنان کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کسی پیرا شوٹر کو سینیٹر نہیں بنائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق فیصلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔
Comments are closed.