بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران نیازی کا بستر گول کریں گے، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسمبلی کے اندر اور سڑکوں پر عوام کے ساتھ مل کر عمران نیازی کا بستر گول کریں گے۔

ملتان میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم  تحریک عدم اعتماد پر بھی کام کررہے ہیں، کامیاب ہوں گے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ برطانوی اورپاکستانی عدالتوں تک یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ کرپشن،کمیشن،بدعنوانی کاسوال پیدانہیں ہوتا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مافیا عمران نیازی ہے، عمران نیازی نے جھوٹ بول کر پرانا پاکستان بھی برباد کردیا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران نیازی صاحب جھوٹ بولنا بند کرو، عوام کی عدالت عمران نیازی کی تلاشی لے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.