بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مہنگائی کا توڑ آمدن پر زور، یہ ہماری توجہ ہے، شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ یہ امپورٹڈ مہنگائی ہے، ڈومیسٹک مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی ہے، مہنگائی کا توڑ آمدن پر زور، یہ ہماری توجہ ہے، ہم آپ کی آمدن بڑھا کر مہنگائی کا حل نکالیں گے۔

 کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ اعداد و شمار موجود ہیں، ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں گے۔

شوکت ترین نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات، دالیں،خوردنی تیل بیرون ملک سے منگوارہے ہیں، درآمدی  آئٹمز کے لیے دعا ہی کرسکتے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں ہے، چھوٹے دکانداروں کے لیے فکسڈ ٹیکس کا نظام دینا چاہیے۔

شوکت ترین نے کہا کہ تاجروں نے جن مشکلات کی نشاندہی کی ہے اس کا نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 16 فروری سے کامیاب پاکستان پروگرام شروع کررہے ہیں، جس کے لیے 14 سو ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر اگلے 5 سال میں 50 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کرسکتا ہے، آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھنے سے تجارتی خسارے میں نمایاں کمی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.