بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی پولیس چیف عمران یعقوب کے تبادلے کی وجوہات سامنے آ گئیں

عمران یعقوب منہاس کے کراچی پولیس چیف عہدے سے ہٹا کر تبادلہ کیے جانے کی کئی وجوہات ’جیو نیوز‘ نے معلوم کر لی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اہم حکومتی شخصیت نسلہ ٹاور کیس میں ایس بی سی اے پر چھاپے پر ناراض تھی، سندھ حکومت کی اہم شخصیت اور عمران یعقوب میں سخت بحث بھی ہوئی تھی، پھر اس کے بعد وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پر ایم کیو ایم کے احتجاج پر طاقت کا استعمال اور اسٹریٹ کرائمز بھی وجوہات بنیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس معاملے کا آغاز سندھ حکومت کی اہم شخصیت کی ناراضگی کی وجہ سے ہوا، اہم شخصیت نسلہ ٹاور کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپے پر ناراض تھی۔

پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے سینئر افسر غلام نبی میمن نے ایک بار پھر کراچی پولیس چیف کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

اس چھاپے پر سابق کراچی پولیس چیف اور اہم شخصیت کے درمیان گرما گرم مباحثہ بھی ہوا۔

دوسری وجہ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پر ایم کیو ایم کے ایم پی اے اور کارکنوں پر طاقت کا استعمال تھا، جبکہ اسٹریٹ کرائمز اور اس کی رپورٹنگ بھی ایک وجہ بنی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ عمران یعقوب اپنی خواہش پر کراچی پولیس چیف آئے بھی نہیں تھے بلکہ اعلیٰ پولیس حکام نے انہیں اس پوسٹ کے لیے راضی کیا تھا اور جب انہیں ہٹانے کا علم ہوا تو عمران یعقوب نے تبادلے پر اسی لیے باآسانی ہامی بھی بھرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.