کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف میڈیا ہاؤسز پر حملے سے متعلق 2 مقدمات کی سماعت کی۔
ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے وکلاء نے جج کے رویے پرعدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔
وکلا ء کے مطابق ملزم گل فراز، عامر خان و دیگر نے کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
عدالت نے حکم دیا کہ جب تک کیس کی منتقلی کا حکم نہیں ملتا سماعت جاری رہے گی۔
عدالت کے روبرو پراسیکیویشن کے 2 گواہان سب انسپکٹر غفار اور اے ایس آئی شاہ جہاں نے بیان قلم بند کر لیا۔
دورانِ سماعت گواہان نے کمرۂ عدالت میں ملزمان کو شناخت بھی کر لیا۔
عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی کیس منتقلی کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔
ملزمان کے خلاف میڈیا ہاؤسز پر حملے کے 2 مقدمات سول لائن تھانے میں درج ہیں۔
Comments are closed.