بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شرہف نے بجلی کی قیمت میں اضافہ مسترد کردیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شرہف نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے سے زائد اضافہ مسترد کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ  عمران نیازی مہنگائی سے عوام کی زندگیاں چھیننے کے بجائے مستعفی ہوجائیں۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 3 روپے 9 پیسے مہنگی کردی اور اس اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ چار سال میں ثابت ہوا کہ حکومت کے پاس صرف مہنگائی اور کرپشن پلان ہے، اس حکومت سے نجات سے ہی عوام کو ریلیف ملے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف تو نہیں مل سکا، صرف تکلیف در تکلیف کا سلسلہ جاری ہے، ایسی نکمی اور نااہل ترین، کرپٹ حکومت کا خاتمہ ہی عوام کے ریلیف کا واحد ذریعہ ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جو روشنیاں عوام کو نواز شریف نے لوٹائیں وہ بھی حکومت نے چھین لیں۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ عمران نیازی ہر روز مہنگائی کی بجلی عوام پر گراتے ہیں، پٹرول بم گرانےکی تیار ی ہے، تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عوام کو اس ظالم حکومت سے نجات دلائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ غریب دشمن حکومت ہر روز مہنگائی کا حکم جاری کرتی ہے، اب عوام کی طرف سے ان پر عدم اعتماد کا حکم جاری کرنے کا وقت آگیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.