عالمی وباء کورونا وائرس کی کئی علامات سامنے آئی ہیں، جن میں سانس لینے میں دشواری، جسم میں درد کا ہونا، بخار، نزلہ زکام اور کھانسی وغیرہ شامل ہیں۔
کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون انسانوں کی جلد پر انفیکشن کردیتا ہے اور انفیکشن کا کورس مکمل کرنے کے بعد بھی جسم کو مختلف پیچیدگیوں کا سامنا رہتا ہے۔
اومی کرون ویرینٹ انفیکشن کی بہت سی علامات ہیں جو انسانی جسم میں دیکھی گئی ہیں، ان میں چند ایسی ہیں جو جلد پر نمایاں طور پر نظر آتی ہیں۔
اس صورت میں انگلیاں سرخ یا جامنی رنگ کی ہوسکتی ہیں اور سوزش کی طرح انگلیوں میں خارش بھی ہو سکتی ہے۔
کورونا وائرس انفیکشن کی بہت سی علامات عام نزلہ زکام سے ملتی ہیں، اور پھٹے ہوئے ہونٹ ان میں سے ایک ہے۔
اگر آپ کے ہونٹ پھٹے ہوئے ہیں یا زخم ہیں تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ آپ کو کورونا ہے یا آپ کووڈ کے بعد کی حالت سے گزر رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی طبی پیچیدگیاں ہیں جو جلد کے خشک ہونے کا باعث بنتی ہیں، لیکن بہت سے لوگوں میں جلد کے خشک ہونے کے ساتھ کورونا کا تعلق بھی دیکھا گیا ہے۔
کورونا وائرس میں عام طور پر جلد خشک ہوجاتی ہے اور خارش بھی ہوتی ہے، ایسا انفیکشن کے دوران ظاہر ہوسکتا ہے اور اس انفیکشن کے بعد مہینوں تک جلد پر اس کا اثر رہ سکتا ہے۔
ماہرین امراض جلد کا کہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں میں ددورے کی طرح دھبے پیدا ہوتے ہیں۔
اگر آپ کی جلد پر کسی بھی قسم کے دھبے نظر آئیں جو کسی الرجی کے بغیر ظاہر ہوئے ہیں تو کہا جا سکتا ہے کہ آپ کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.