بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا کا سب سے بڑا آئینہ خانہ تیار

برطانوی کمپنی نے کلائیڈو اسکوپ بنانے والا دنیا کا سب سے بڑا آئینہ خانہ تیار کرلیا۔

اس سرنگ نما آئینہ خانہ میں چاروں اطراف خوبصورت ڈیزائن بنائے گئے ہیں اور اطراف میں آئینے لگائے گئے ہیں جو ڈیزائن کا عکس بناتے ہیں۔

اگر اس سرنگ کو جادوئی کہا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا کیوں کہ اس سرنگ میں جانے والوں پر سحر طاری ہوجاتا ہے۔

رنگین سرنگ کی کل لمبائی40 میٹر، اونچائی 6 میٹر اور چوڑائی 3 میٹر ہے، فرش پر ایل ای ڈی نصب کی گئی ہیں جبکہ اطراف میں آئینے اس طرح لگائے گئے ہیں جو اس پورے منظر کو گول سرنگ کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.