پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے سینئر افسر غلام نبی میمن نے ایک بار پھر کراچی پولیس چیف کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
اس عہدے سے تبادلہ کیے گئے ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس، ڈی آئی جی ایڈمن احمد نواز چیمہ اور دیگر سینئر افسران نے ہفتے کی دوپہر کراچی پولیس آفس پہنچنے پر غلام نبی میمن کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو سلامی پیش کی۔
ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے عمران یعقوب منہاس کے چارج چھوڑنے پر بطور ایڈیشنل آئی جی کراچی چارج سنبھالا ہے۔
دونوں افراد نے ایک سادہ اور پروقار تقریب میں کمانڈ اسٹک کا تبادلہ کیا اور ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عمران یعقوب منہاس کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن اور دیگر سینئر افسران نے عمران یعقوب منہاس کو پورے اعزاز کے ساتھ کراچی پولیس آفس سے رخصت کر دیا۔
عمران یعقوب منہاس کو ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔
Comments are closed.