سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہوگیا۔
اسلام آباد سے سینیٹ کی 2 نشستوں پر 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، اسلام آباد کی جنرل نشست پر پانچ اور خواتین کی مخصوص نشست پر چار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔
اسلام آباد سے جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے عبدالحفیظ شیخ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، جنرل نشست کے لیے پی ٹی آئی کے سید علی بخاری اور فرید الرحمان نے بھی کاغذات جمع کروائے ہیں۔
اسلام آباد کی جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے، جبکہ ن لیگ کی جانب سے جنرل نشست پر ڈاکٹر طارق فضل چودھری کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔
اسلام آباد سے خواتین کی مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، اسلام آباد سےخواتین کی مخصوص نشست پر منیرہ جاوید نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے خواتین کی نشست پر فرح ناز اکبر اور فرزانہ کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔
اسلام آباد سے جنرل نشست پر سردار یعقوب ناصر، خواتین کی نشست سے راحیلہ مگسی ریٹائر ہوں گے۔
Comments are closed.