بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اطلاعات ہیں وزیراعظم نے شہباز شریف کی گرفتاری کی ہدایات جاری کی ہیں، عطا تارڑ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں وزیراعظم نے شہباز شریف کی گرفتاری کی ہدایات جاری کی ہیں، شہباز شریف کی گرفتاری کی ہدایات مشیر احتساب مصدق عباسی کو جاری کی گئیں۔

اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ  2 مرتبہ قید کاٹنے والے قائد حزب اختلاف کو دوبارہ جیل نہیں جانے دیں گے، شہباز شریف ایک سال سے زیادہ پابند سلاسل رہے۔

عطاء اللّٰہ تارڑ  نے کہا کہ نیب نے صاف پانی کیس میں بلاکر آشیانہ کیس میں گرفتار کیا، اثاثہ جات کیس کی تحقیقات پہلی گرفتاری کے دوران شروع کی گئی تھیں، چند ماہ بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ برطانوی اورپاکستانی عدالتوں تک یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ کرپشن، کمیشن اور بدعنوانی کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔

میڈیکل بورڈ نے موقف دیا کہ امریکی نژاد ڈاکٹر فیاض شاول کی رپورٹس مکمل نہیں ہے، ڈاکٹر فیاض شاول نے صرف نواز شریف کی صحت پر تحریر بھیجی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، غربت، مہنگائی، بھوک سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے گرفتاری کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، قوم کے اربوں روپے لوٹنے والے آٹا، چینی، ایل این جی،ادویات، مالم جبہ، بی آر ٹی، فارن فنڈنگ اسکینڈلز کا جواب دیں۔

انہوں نے کہا کہ اندھے سیاسی انتقام کے مقابلے میں بھرپور قانونی جنگ لڑی ہے، عمران خان کی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

عطاءاللّٰہ تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف کو گرفتار کرنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں، عمران خان کو انشاءاللّٰہ منہ کی کھانی پڑے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.