وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جن وزارتوں میں 100 فیصد پرفارمنس آئی وہ ٹاپ بن گئیں۔
جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ فرخ حبیب نے کہا کہ آج تک کسی وزیراعظم کوخیال نہیں آیا کہ وزراء کو ٹاسک دے دیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی پر وزراء کو ایوارڈ دیے، تمام وزارتیں اپنی اپنی جگہ پرفام کررہی ہیں۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ کارکردگی کا جائزہ کے لیے تین کیٹیگریز رکھی گئی تھیں، اگلے جائزے میں مزید کیٹیگریز کو کور کیا جائے گا۔
اُن کاکہنا تھا کہ ماضی میں جو جتنا زیادہ نااہل ہوتا تھا اس کو اتنی بڑی وزارت دی جاتی تھی۔
Comments are closed.