بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈی ایچ اے اوپن گالف چیمپئن شپ، معظم صدیقی آگے

ڈی ایچ اے اوپن گالف چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ پر پروفیشنل گالفر معظم صدیقی سب سے آگے ہیں جبکہ شبیر اقبال دوسرے پر موجود ہیں۔

ڈی ایچ اے کنٹری اینڈ گالف کلب میں جاری چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ پر پروفیشنل گالفر معظم صدیقی 5 انڈرپار 67 کے اسکور پر کھیل رہے ہیں۔

دوسری جانب شبیر اقبال 3 انڈر پار 69 کے اسکور پر کے ساتھ ان کے پیچھے ہیں۔

چیمپئن شپ میں پروفیشنل گالفرز سمیت 5 کیٹیگریز میں مقابلے ہورہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.