بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیاسی ہلچل میڈیا میں ہے، عملاً کچھ نہیں ہو رہا: اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سیاسی ہلچل میڈیا میں ہے، عملاً کچھ نہیں ہو رہا، میڈیا دیکھیں تو لگتا ہے آج یا کل کچھ ہو جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی جس نے پوچھا تھا کہ چوہدری برادران سمیت اپوزیشن آپ کے اتحادیوں سے مل رہی ہے، کیا ہونے جا رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ کچھ نہیں ہونے جا رہا، سب ٹھیک ہے، ملنے والے ملتے رہیں، چوہدری برادران ہمارے ساتھ ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر اور ان کے اہل خانہ کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اسد قیصر نے کہا کہ چوہدری برداران نے مجھے حکومت کے ساتھ 5 سال تک رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے، صدارتی نظام سے متعلق کسی سطح پر غور نہیں ہو رہا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں ہے، سب تسلی رکھیں، عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.