
پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے سینئر افسر غلام نبی میمن کو ایک بار پھر ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ نے غلام نبی میمن کی بطور ایڈیشنل آئی جی کراچی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
غلام نبی میمن گزشتہ سال بھی کراچی پولیس چیف رہے جنہیں تبادلہ کر کے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ مقرر کر دیا گیا تھا۔
موجودہ کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس کو تبادلہ کر کے ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے عہدے پر تعینات اللّٰہ بخش عرف جاوید اکبر اوڈھو کو تبادلہ کر کے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کیا گیا ہے۔
Comments are closed.