
مقبوضہ کشمیر میں مقبول بٹ کے38 ویں یوم شہادت پر مکمل ہڑتال ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے، حریت کانفرنس کا کہنا ہے شہداء کی عظیم قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔
حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مقبول بٹ کو 11فروری 1984ء میں نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دیدی گئی تھی، ان کی میت کو تہاڑ جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیا گیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.