بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی اسمبلی: PTI کا شہباز شریف کیخلاف قرار داد لانے کا فیصلہ

حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد لانے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں یہ قرار داد پاکستان تحریکِ انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیرِ مملکت فرخ حبیب پیش کریں گے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں کیس کے فیصلے تک قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو تقریر نہیں کرنے دی جائے گی۔

مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبٍِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرپشن سے پیسہ بنایا ہوتا تو پاکستان واپس نہ آتا۔

اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی طرف سے تاریخیں لینا ثابت کرتا ہے کہ دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ ساری دال کالی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی، احتساب کا کلہاڑا ان پر ضرور چلے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.