بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا کی اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت

یوکرین پر روسی جارحیت کے خطرے کے پیش نظر امریکا نے یوکرین میں موجود امریکی شہریوں کو فوری طور پر یوکرین چھوڑنے کی ہدایت اور یوکرین کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی یوکرین سے متعلق امریکی شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری کے ساتھ امریکی صدر بائیڈن نے بھی امریکی شہریوں کو فوراً یوکرین سے نکلنے کی ہدایت کردی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کےمعاملے پر چیزیں تیزی سے بگڑ سکتی ہیں، روسی حملے کی صورت میں امریکی فوجی کسی بھی امدادی مشن میں شامل نہیں ہوں گے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ سرحد پر ایک لاکھ سےزائد فوجی جمع کرچکا ہے، جبکہ روس نے یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی کی رپورٹ کی تردید کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.