بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی سپریم کورٹ نے حجاب معاملے کی اپیل کی فوری سماعت مسترد کردی

بھارتی سپریم کورٹ نے باحجاب طالبات کے تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی کے معاملے پر کرناٹک ہائی کورٹ کےعبوری فیصلے کیخلاف اپیل بھی فوری سماعت کیلئے مسترد کردی۔

بھارتی سپریم کورٹ کا کہناتھا کہ کرناٹک ہائی کورٹ کی سماعت اور کرناٹک میں جو ہو رہا ہے اسے دیکھ رہے ہیں، وکلاء کرناٹک حجاب معاملے کو قومی سطح کا معاملہ نہ بنائیں، مناسب وقت پر معاملے میں مداخلت کریں گے۔

واضح رہے کہ حجاب معاملے پر کرناٹک ہائی کورٹ کے عبوری فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں آج اپیل دائر کی گئی تھی، کرناٹک ہائیکورٹ نے گزشتہ روز کیس کے فیصلے تک کالجز میں حجاب پہننے پرپابندی عائد کی ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کرناٹک ہائیکورٹ کا حجاب سے متعلق عبوری فیصلہ مسلم طالبات کےبنیادی حقوق سلب کرنےکی کوشش ہے۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ کرناٹک ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 19 اور 25کی خلاف ورزی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.