
سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر دلیپ سنگھ رانا المعروف ’دی گریٹ کھلی‘ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دی گریٹ کھلی بی جے پی میں شمولیت کیلئے دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر پہنچے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش (یو پی) میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یوپی اسمبلی کے پہلے مرحلے میں 11اضلاع کی 58نشستوں پر ووٹنگ ہورہی ہے، اسمبلی کی 403 نشستوں پر انتخابات 7 مراحل میں ہونگے۔
ریاست گوا ، پنجاب، اترکھنڈ میں اسمبلی انتخابات 14فروی کو ہونگے، جبکہ منی پور میں اسمبلی انتخابات 2مراحل میں 27 فروری، 3 مارچ کو ہونگے اور انتخابات کا آخری مرحلہ 7مارچ کو ہوگا۔
تمام 5 ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 10 مارچ کو کیا جائے گا۔
Comments are closed.