بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راولپنڈی: جعلی ڈگری کیس، 85 پولیس اہلکار بری

راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے جعلی ڈگری کیس کی سماعت کے دوران 85 پولیس اہلکاروں کو بری کر دیا۔

پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمۂ اینٹی کرپشن نے 2012ء میں مقدمات درج کیے تھے۔

پولیس اہلکاروں کے خلاف بھرتی کے لیے جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا الزام تھا۔

ایڈیشنل رجسٹرار امتیاز احمد کی جانب سے صائمہ خان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

پولیس کانسٹیبلز نے عدالت میں کیس کے خلاف بریت کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں۔

کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ اسپیشل جج اینٹی کرپشن محمد مسرور زمان نے آج سنایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.